جے شاہ نے آئی سی سی بورڈ میٹنگ بھارت میں رکھ لی،اجلاس 30 اور 31مئی کو احمد آباد میں ہوگا۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ورچوئل شرکت کا امکان ہے،اجلاس میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فارمیٹ میں تبدیلیوں پر تبادلہ خیال ہوگا۔
اجلاس میں ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ٹیموں کی تعداد 9 سے بڑھا کر 12 کرنے کی تجویز پیش کی جائے گی، زمبابوے آئرلینڈ اور افغانستان کو شامل کیے جانے پر غور کیا جائے گا۔





















