پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز0-3سے جیت لی۔ پاکستان ویمنز ٹیم نے تیسرے ٹی20میں زمبابوے کو133رنز سے ہرادیا۔
جمعہ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں 224 رنز کے تعاقب میں زمبابوے کی ویمنز ٹیم90رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ سعدیہ اقبال نے3 اور نشرح سندھو نے2وکٹیں حاصل کیں۔
قبل ازیں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے زمبابوے کیخاف تیسرے ٹی20 میچ میں ایک شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔
فاطمہ ثنا نے صرف 19 گیندوں پر 62 ناٹ آؤٹ اسکور کرکے اپنی ٹیم کو زمبابوے کے خلاف 223 رنز کے بڑے مجموعے تک پہنچا دیا۔ ثنا کی یہ زوردار اننگز خواتین ٹی20 میں سب سے تیز نصف سینچری کے طور پر بھی ریکارڈ ہوئی جس میں 10 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے
میچ کے آخری اوورز میں پاکستان کی اننگز کا نقشہ بدل دیا۔ سائرہ جبین نے بھی کپتان ثنا کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے 32 گیندوں پر ناقابل شکست 50 رنز بناکر اپنی ٹیم کو ایک مناسب اسکور کرنے میں مدد دی۔





















