وفاقی نگران وزیر آئی ٹی عمر سیف کے اثاثوں کے تفصیلات سماء ٹی وی نے حاصل کر لیں ہیں عمر سیف 28 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ڈی ایچ اے ملتان میں 1 کنال رہائشی پلاٹ کی مالیت 62 لاکھ 50 ہزار ظاہر کی،ڈی ایچ اے لاہور میں 4 مرلہ کمرشل پلاٹ کی مالیت 3 کروڑ 5 لاکھ 50 ہزار ظاہر کی گئی لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن میں تجارتی عمارت کی مالیت 70 لاکھ ظاہر کی گئی ،ڈی ایچ اے لاہور میں اہلیہ کے نام پر 1 کنال رہائشی پلاٹ کی مالیت 1 کروڑ 43 لاکھ کی گئی،ڈی ایچ اے لاہور فیز 9 میں اہلیہ کے نام پر 4 مرلے کے رہائشی پلاٹ کی مالیت 4 کروڑ 35 لاکھ ظاہر کی گئی۔
وفاقی نگران وزیر آئی ٹی نےاہلیہ کے نام پر ڈی ایچ اے فیز 11 میں 4 مرلے کا کمرشل پلاٹ کی مالیت 2 کروڑ 10 لاکھ 46 ہزار ظاہر کی گئی ،اہلیہ کے نام پر نیول انکرج لاہور میں 4 مرلے کی دو پلاٹون کی مالیت 1 کروڑ 50 لاکھ ظاہر کی گئی،نگران وزیر برائے آئی ٹی نے اہلیہ کے نام پر ایل ڈی اے سٹی لاہور میں 10 مرلے کے رہائشی پلاٹ کی مالیت 27 لاکھ ظاہر کی،نیول انکرج لاہور میں اہلیہ کے نام پر 10 مرلے کے 2 رہائشی پلاٹون کی قیمت 1 کروڑ 19 لاکھ ظاہر کی،اہلیہ کے نام پر اوئسٹر کاؤنٹ گلبرگ 3 لاہور میں اپارٹمنٹ کی قیمت 50 کروڑ ظاہر کی،
نگران وزیر برائے آئی ٹی نے بیرون ملک کاروبار کی مالیت 11ہزار نو سو 75 ڈالر ظاہر کی،ٹی پی ایل پی میں 4 لاکھ شیئرز کی مالیت 4 کروڑ سے زائد اور ڈیڑھ لاکھ شیئرز کی قیمت 6 لاکھ 74 سے زائد ظاہر کی،آئی ٹی کمپنی میں شیئرز کی مالیت 48 لاکھ سے زائد ظاہر کی ،110تولہ سونے کی مالیت 56 لاکھ سے زائد ظاہر کی۔
نقدی کی صورت میں نگران وزیر آئی ٹی نے 10 لاکھ روپے سے زائد رقم ظاہر کی نگران وزیر آئی ٹی نے ایک نجی بینک اکاؤنٹ میں 5 کروڑ 26 لاکھ روپے سے زائد جبکہ دوسرے اکاؤنٹ میں 20 ہزار ڈالر سے زائد رقم ظاہر کی عمر سیف کی اہلیہ کے اکاؤنٹ میں 97 لاکھ روپے سے زائد رقم ظاہر کی ہے۔