چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر ٹرمپ کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے درمیان پاکر خوشی محسوس ہو رہی ہے،صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دورہ چین تاریخی ہے،چین کی ترقی اور امریکا گریٹ آگین کا نعرہ ایک ساتھ چل سکتے ہیں۔
چینی صدر کا کہناتھا کہ میں نے ٹرمپ کے ساتھ تفصیلی اور تمام معاملات پر تبادلہ خیال کیا،دونوں ملکوں کے تعلقات ایک دوسرے کے مفاد میں ہیں،ہمیں ایک دوسرے کی مخالفت کے بجائے تعاون کرنا چاہیے،دونوں ملکوں نے اسٹریٹجک تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
چینی صدر نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیے،ایک دوسرے کی مخالفت کے بجائے تعاون پر اتفاق کیا ہے،دنیا کے 8ارب لوگوں کے فائدے کیلئے مشترکہ ذمہ داری ادا کرنی ہوگی۔
امریکی صدر
صدر ڈنلڈ ٹرمپ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کی مہمان نواز کی تاریخی ہے،چینی صدر کے ساتھ تمام امور پر تبادلہ خیال کیا، میرا یہاں موجود ہونا بہت اعزاز کی بات ہے،چینی صدر سے انتہائی مثبت اور تعمیری بات چیت کی،چین کے ساتھ ہمارے تعلقات مسلسل بڑھ رہے ہیں،ہمارے پاس خوشحالی سے بھرپور مستقبل بنانے کا موقع موجود ہے۔




















