بھارتی اداکار اور پروڈیوسر دلیپ راج دل کا دورہ پڑنے سے 47 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کرناٹکا کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار کو آج صبح اچانک سینے میں تکلیف محسوس ہوئی، جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دلیپ راج کو ان کی رہائش گاہ پر ہی دل کا دورہ پڑا تھا۔ انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ دورانِ علاج جانبر نہ ہوسکے۔
اداکار کے انتقال کی خبر پر نہ صرف شوبز انڈسٹری بلکہ ان کے مداح بھی افسردہ دکھائی دے رہے ہیں۔
دلیپ راج کی مشہور فلموں میں ’’میلانا‘‘، ’’یو ٹرن‘‘ اور ’’آرکسٹرا میسور‘‘شامل ہیں جبکہ انہوں نے مختلف ڈراموں میں بھی اپنی اداکاری سے ناظرین کے دل جیتے۔




















