وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ مشکل حالات میں اپنے والد کا ساتھ نہیں چھوڑا اور ہر آزمائش کا ڈٹ کر سامنا کیا۔
لاہور میں تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ انہیں نا کردہ گناہوں کی سزا بھگتنا پڑی لیکن وہ کبھی خوفزدہ نہیں ہوئیں۔ حریفوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے مجھے کندھن بنا دیا اب مجھے ڈر نہیں لگتا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب جیل میں تھی تو میرا سیل تندور کی طرح تپتا تھا لیکن کبھی خوف نہیں آیا، میں نے جیل میں کبھی کسی سے کوئی شکایت نہیں کی۔ میرے لیے یہ سفر اتنا آسان نہیں تھا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف زیروٹالرنس ہے، پنجاب کوخواتین کیلئے محفوظ صوبہ بنانے کاعزم ہے، آن لائن ہراسمنٹ اورڈیجیٹل بولنگ پرسسٹم بنارہی ہوں، شکایت کرنےوالوں کی معلومات خفیہ رکھی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہراساں کرنے والے ملزمان کی گرفتاری تک سکون سےنہیں بیٹھی، انفرااسٹرکچر،امن وامان اورمعیشت پرکام کررہی ہوں، پنجاب میں امن وامان کی صورت حال بہتر ہے۔ چاہتی ہوں جادو کی چھڑی ہو اور سارا سسٹم ٹھیک کردوں۔





















