پاکستان کی سب سے بڑی کوکین میکر انمول عرف پنکی کراچی سے پکڑی گئی۔ ملزمہ طلبا اور اہم شخصیات کو منشیات سپلائی کرتی تھی۔
کراچی میں ڈسٹرکٹ سٹی پولیس اور سول حساس ادارے کی کارروائی میں منشیات کا نیٹ ورک چلانے والی ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ انتہائی مطلوب اور درجنوں مقدمات میں مفرور تھی۔
کارروائی میں کروڑوں روپے مالیت کی کوکین۔ کیمیکلز اور دیگر نشہ برآمد ہوا۔ ملزمہ پنکی طلبا و طالبات اور بڑی شخصیات کو منشیات سپلائی کرتی تھی۔ انمول عرف پنکی کراچی،لاہور اور اسلام آبادمیں سپلائی دیتی تھی۔
انمول عرف پنکی پاکستان کی مہنگی ترین کوکین خود بناتی تھی ۔ چلتی پھرتی اِس کوکین لیباریٹری کے قبضے سے نہ صرف کروڑوں مالیت کی منشیات بلکہ اسلحہ بھی ملا ہے۔ ملزمہ نیٹ ورک بچانے کیلئے خواتین رائیڈرز کا استعمال کرتی تھی۔





















