انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سالانہ ون ڈے ٹیم رینکنگ جاری کر دی، جس میں بھارت نے اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔
تازہ رینکنگ کے مطابق بھارت 118 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر موجود ہے، جبکہ نیوزی لینڈ 113 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور آسٹریلیا 109 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر برقرار ہے۔
رینکنگ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چوتھی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ جنوبی افریقہ کے 102 جبکہ پاکستان کے 98 ریٹنگ پوائنٹس ہیں، جس کے بعد قومی ٹیم پانچویں نمبر پر چلی گئی ہے۔
آئی سی سی رینکنگ کے مطابق سری لنکا چھٹے، افغانستان ساتویں اور انگلینڈ آٹھویں نمبر پر موجود ہیں، جبکہ بنگلا دیش نویں اور ویسٹ انڈیز دسویں پوزیشن پر ہیں۔





















