استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان عام انتخابات کے لئے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیئے ۔
تفصیلات کے مطابق صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کی منظوری سے 14امیدواروں کو ٹکٹ دیئے گئے ، مرکزی جنرل سیکرٹری میاں خالد محمود اور صوبائی صدر رانا نذیراحمد نے ٹکٹ تقسیم کئے ۔ ٹکٹ حاصل کرنے والوں نے صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ عوامی خوشحالی کا نعرہ مشعل راہ قرار دیا۔
استحکام پاکستان پارٹی اور اسلامی تحریک پاکستان میں عام انتخابات کیلئے سیٹوں پر اتحاد کیا گیا ہے ۔
آئی پی پی نے جی بی اے وَن گلگت سے مولانا سلطان رئیس ، جی بی اے ٹو گلگت سے فتح اللہ خان ، جی بی اے تھری گلگت سے کیپٹن ریٹائرڈ محمد شفیع خان ، جی بی اے 6ہنزہ سے ایمان شاہ کو امیدوار نامزد کر دیا ۔
اس کے علاوہ جی بی اے سیون اسکردو سے راجا جلال حسین ، جی بی اے ٹین روندو سے محمد خان وزیر ، جی بی اے فورٹین استور سے شمس الحق ، جی بی اے 15 دیامر سے حاجی شاہ بیگ ، جی بی اے 16 دیامر سے ایڈووکیٹ عتیق اللہ کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے ۔
گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقہ 18دیامر سے حاجی گلبر خان ، جی بی اے 19 غِذر سے عاطف سلمان ، جی بی اے 20 غِذر سے خان اکبر خان ، جی بی اے 22 سے رضا الحق اور جی بی اے 21 غذر سے جمیلہ خاتون کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔





















