خاتون اور پانچ سالہ بچی کے مبینہ اغوا کے معاملے نے نیا رخ اختیار کر لیا، جہاں شوہر نے اغوا کا الزام عائد کیا ہے جبکہ پولیس نے واقعے کو مختلف انداز میں بیان کیا ہے۔
خاتون کے شوہر نثار بھارو کے مطابق ملزمان نے رات کے وقت ان کے گھر پر حملہ کیا، اہل خانہ کے ہاتھ پاؤں باندھے اور ان کی بیوی نظیراں اور پانچ سالہ بیٹی رخسانہ کو اغوا کرکے لے گئے۔
نثار بھارو کا کہنا ہے کہ بعد ازاں پولیس کے ذریعے اطلاع ملی کہ ان کی بیوی اور بیٹی روڈ حادثے میں زخمی ہو گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بیوی اور بیٹی کے اغوا کی رپورٹ تھانہ جھانگڑو میں درج کرا دی ہے اور پولیس سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب پولیس کا مؤقف ہے کہ خاتون کو اغوا نہیں کیا گیا بلکہ وہ گھر چھوڑ کر بعض افراد کے ساتھ جا رہی تھی۔ پولیس کے مطابق جن افراد کے ساتھ خاتون روانہ ہوئی، ان کی موٹر سائیکل کو حادثہ پیش آیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں ملوث ٹرک کو تحویل میں لے لیا گیا ہے جبکہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔






















