لاہورہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے چوہدری شوگرملز کیس میں بطور گارنٹی جمع کرائے گئے7 کروڑ روپے واپس کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے مریم نواز کی پیسے واپس کرنے سے متعلق درخواست منظور کرلی۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ مریم نواز کی جانب سے وکیل جاوید ارشد پیش ہوئے جبکہ اسسٹنٹ ڈپٹی اٹارنی جنرل رفاقت ڈوگراورنیب کی پراسیکیوٹر فاطمہ شاہد پیش ہوئیں۔
دوران سماعت نیب کی وکیل نے آئینی عدالت سے درخواست واپس لینے سے متعلق بیان حلفی جمع کرایا۔ جس پر عدالت نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی درخواست منظور کرتےہوئے 7 کروڑ روپے واپس کرنے کی ہدایت کردی ۔
درخواستگزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ چوہدری شوگر ملز کیس میں 7 کروڑ روپے بطور گارنٹی جمع کروائے نیب نے شوگر مل کیس ختم کردیا لہذا عدالت ہائیکورٹ میں جمع ہونے والے سات کروڑ روپے واپس کرنے کا حکم دے۔





















