ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ دشمن جنگ میں ناکامی کے بعد اب معاشی جنگ چھیڑنا چاہتا ہے۔
ایرانی صدرمسعود پزشکیان کاکہنا ہےکہ ملک میں توانائی کےاستعمال میں کفایت شعاری کو فروغ دینا ضروری ہے،ملک کو اس وقت توانائی کےمسئلے پر قابو پانےکیلئےبچت کی ضرورت ہے،عوام کو چاہیے وہ دشمن کی سازش کو ناکام بنانےمیں اپنا کردار ادا کریں۔
دوسری جانب ایرانی فوج نےاپنےبیان میں کہاخطے کےبعض ممالک امریکی فوج کے ساتھ تعاون سے گریز کریں،جو ملک ہمارےخلاف کوئی اقدامات اٹھائے گا،اسےسنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا،امریکا کا ساتھ دینےوالے ممالک کو سآبنائے ہرمز سے گزرنے میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔





















