پاکستان اور بنگلہ دیش نےتجارتی و ثقافتی تعلقات کے فروغ کے لئے باہمی وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلوں پر اتفاق کرلیا،ڈھاکہ نے ایران امریکا تنازع کے حل کیلئے پاکستان کے مصالحتی کردار کو بھی سراہا ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی دورہ بنگلہ دیش میں میزبان وزیرمملکت برائےخارجہ شمع عبید اسلام سےملاقات ہوئی،دوطرفہ تعلقات،خطےکی صورتحال اور پاکستان کے مصالحتی کردارپر تبادلہ خیال کیا گیا ،ملاقات میں دونوں وزراء نے تجارت اور ثقافت کے شعبوں میں اشتراک بڑھانے پر اتفاق کیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نےکہاپاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں،ملاقات میں بنگلہ دیش کے سیکرٹری خارجہ، دیگر حکام اور پاکستانی سفیر بھی موجود تھے۔





















