ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کی امریکا کوسخت وارننگ دیتےہوئےکہا ایرانی جہازوں پرحملہ ہوا تو بھرپور جواب دیا جائے گا،خطے میں امریکی مراکز اور جہاز وسیع حملوں کی زد میں آئیں گے۔
ایرانی فوج کی جانب سےجاری بیان میں کہاگیاکہ خطے کے بعض ممالک امریکی فوج کے ساتھ تعاون سے گریز کریں، جو ملک ہمارے خلاف کوئی اقدامات اٹھائےگا، اسےسنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، امریکا کا ساتھ دینے والےممالک کو سآبنائے ہرمز سے گزرنے میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔
دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کے رکن ابراہیم عزیزی نےکہا ہےکہ امریکی قرارداد کی حمایت کرنے والے ممالک کو یہ خطرہ مول نہیں لینا چاہیے کہ ہرمز کے راستے ان کے لیے مستقل طور پر بند کیے جا سکتے ہیں۔





















