معرکہ حق بنیان مرصوص کا ایک سال مکمل ہونے پر وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے فیلڈمارشل حافظ سید عاصم منیر اورفورسز کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
معرکہ حق بنیان مرصوص کاایک سال مکمل ہونےپروفاقی وزیر اور صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان نے اپنے پیغام میں کہا 10مئی پاکستانی عسکری تاریخ کایادگاردن،ہرہیرو کو سلام پیش کرتےہیں،ایئرچیف مارشل ظہیربابرسدھو،چیف آف نیول اسٹاف نویداشرف کوبھی دادشجاعت دیتےہیں،شاہینوں نےدشمن کےگھرمیں گھس کرجودھاک بٹھائی پوری دنیااس کی معترف ہے،پاک فضائیہ،بری وبحری فوج کےجوانوں نےمعرکہ حق میں قوم کاسرفخرسےبلندکیا۔
وفاقی وزیرمواصلات نےکہافضاؤں پہ حکمرانی صرف اورصرف سینوں پرسبز ہلالی پرچم سجانےوالوں کی ہے،پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے رافیل سمیت 8 طیارے گراکراسکاغرورخاک میں ملایا،گزشتہ سال آپریشن بنیان مرصوص اوررواں سال بےمثال سفارتکاری سےیادرگاربن چکاہے،وطن عزیزکی سلامتی کیلئے کسی قربانی سےدریغ نہ کرنےکاعہد گھٹی میں شامل ہے۔
عبدالعلیم خان کہادشمن کوسبق سکھانےکیلئےپوری قوم پاک فوج کےشانہ بشانہ کھڑی ہے،پہلگام واقعہ اور بھارتی فالس فلیگ آپریشن سندور دنیا بھر میں مذاق بن چکا ہے، بھارت کامن گھڑت،جھوٹ پرمبنی بیانیہ اپنی موت آپ مرچکاہے،پاکستان آج بھی اس جھوٹےومن گھڑت بیانیےکی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کررہاہے
کہا مودی کے جنگی جنون اور امن مخالف سوچ نےخطےکا امن برباد کیا ہے،پاک افواج کےحملوں سےبھارت بین الاقوامی ثالثی کی بھیک مانگنے پرمجبورہوگیا،شہداء کوخراج عقیدت،غازیوں کو سلام شجاعت پیش کرتے ہیں۔




















