محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے وقت موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم شام کے اوقات میں مختلف مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
پنجاب کےجنوبی اضلاع میں شدیدگرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے، جبکہ صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہےگا،دوسری جانب مری،گلیات،خطہ پوٹھوہار،سرگودھا، چکوال، اٹک،لیہ اوربھکر میں بارش متوقع ہے۔
خیبرپختونخوا کےعلاقوں دیر،چترال،مالاکنڈ،کوہستان،بونیر،پشاور،ایبٹ آباد،ہری پوراورمانسہرہ میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے،جبکہ صوابی، چارسدہ اور باجوڑ میں تیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا،جبکہ کراچی میں درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے،بلوچستان کے مشرقی اور جنوبی اضلاع میں بھی شدید گرمی برقرار رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔





















