گلوبل اسٹاک ٹیک،عملدرآمد سے متعلق اعلیٰ سطح گول میز کانفرنس میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نےخطاب کرتے ہوئےکہا کوپ 28 کے کامیاب انعقاد پر یواےای کی قیادت کومبارکباد پیش کرتاہوں۔
وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہاہم نے اپنی آئندہ آنے والی نسلوں کیلئے کرہ ارض کو محفوظ بناناہے،ماحولیاتی تبدیلی ایک بڑا چیلنج ہے،ماحولیاتی تبدیلی سےمتاثرہ ترقی پذیر ملکوں کو مختلف مسائل کاسامنا ہے، ماحولیاتی تبدیلی سے پانی کی فراہمی، زراعت، انسانی صحت متاثرہورہی ہے۔
ترقی پذیر ممالک کوماحولیاتی چیلنج سےنمٹنے کیلئےفنانس،استعدادکار،ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے، 2030میں کم ازکم6ٹریلین ڈالرز ترقی پذیر ممالک کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے دینا ہوں گے، لاس اینڈ ڈیمیج موجودہ فنانس صرف21ارب ڈالرزہے،ہمیں اس فرق کو ختم کرنا ہوگا، ماحولیاتی تبدیلی کے باعث سالانہ لاس اینڈڈیمیج کا تخمینہ 400ارب ڈالرز ہے۔