آسٹریلیا نے بھی کالعدم بی ایل اے کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ہے اور کہا کہ پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کو قانونی کارروائی کا سامنا ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریولی وزیر خارجہ نے اعلامیہ جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ کالعدم بی ایل اے کی جانب سے پاکستان میں دہشت گرد حملوں پر کیا، فیصلے کے بعد آسٹریلیا میں کالعدم بی ایل اے کے اثاثے منجمد ہونگے، تنظیم سے وابستہ کسی بھی فرد کے ساتھ کوئی لین دین نہیں ہوگا،ان پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہو گا۔






















