آئی پی ایل کے باعث آسٹریلیا کے اہم کھلاڑی دورہ پاکستان کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔
کرکٹ آسٹریلیا ویب سائٹ کےمطابق آئی پی ایل پلےآف میں کوالیفائی کرنےوالےکھلاڑیوں کی شرکت ممکن نہیں،آسٹریلیا کے ون ڈےکپتان پیٹ کمنز بھی پاکستان نہیں آئیں گے۔
کرکٹ آسٹریلیا ویب سائٹ کےمطابق ٹریوس ہیڈ،مچل اسٹارک اورجوش ہیزل ووڈکا بھی دورے میں شرکت نہ کرنےکا امکان ہے،مچل مارش یا جوش انگلس کو ون ڈے ٹیم کی قیادت سونپی جاسکتی ہے، مارنس لبوشین،ایڈم زمپا اور الیکس کیری ون ڈے اسکواڈ میں شمولیت کےامیدوار ہیں،مارنس لبوشین اورایڈم زمپا نےحال ہی میں پاکستان سپرلیگ میں حصہ لیا،فاسٹ بولرزآئندہ مصروف ٹیسٹ شیڈولڈکی وجہ سے شامل نہیں کیےجائیں گے،انجری سے نجات پانے والے نیتھن ایلس اورمیتھیو رنشا بھی دورے میں شامل ہو سکتے ہیں۔
آئی پی ایل کےلیگ میچزکا اختتام 24 مئی کوہے،پلےآف 26 سے 31 مئی تک کھیلےجائیں گے،آسٹریلوی ون ڈے ٹیم 23 مئی کو اسلام آباد پہنچےگی،پہلا ون ڈے میچ 30 مئی کو شیڈول ہے۔
آسٹریلیا نےوائٹ بال سیریزکے لیے پاکستان سےبنگلا دیش جاناہے،بنگلادیش میں وائٹ بال سیریز 9 جون سے شیدولڈ ہے۔





















