سابق بھارتی فاسٹ بولر سلیل انکولا کو ڈپریشن کے باعث اسپتال میں داخل کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق سلیل انکولا شدید ڈپریشن کاشکارہیں پونے کے قریب سنٹر میں ری ہیب ہو رہا،اہلیہ کاکہنا ہےکہ سلیل انکولا 2024 سے والدہ کے انتقال کےبعد اپ سیٹ ہیں، حال ہی میں اکثر طبعیت خراب ہونے اور بریک ڈاون کے بعد پرسکون جگہ پر علاج کرانےکا فیصلہ کیا۔
سلیل انکولا 2023-24 میں نیشنل سلیکٹررہ چکے اس سےقبل وہ ممبئی کےسلیکٹر بھی رہے،58 سالہ سلیل انکولا نے واحد ٹیسٹ 1989 میں کراچی میں پاکستان کے خلاف کھیلا،سچن ٹنڈولکر اور وقار یونس نے بھی اسی ٹیسٹ میں ڈبیو کیا تھا۔
سلیل انکولا نے 20 ون ڈے میچز میں بھی انڈیا کی نمائندگی کی، ممبئی سے کھیلنے والے سلیل انکولا نے 1997 میں ٹھوڑی کے ٹیومر کی وجہ سے ریٹائرمنٹ لے لی،اس کے علاوہ انہوں نےفلموں اور ٹی وی سیریلز میں اداکاری بھی کی۔





















