فرانسیسی صدر میکرون نے یو اے ای پر حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
فرانسیسی صدرمیکرون نے کہا یواے ای پرحملے بلاجواز اورناقابلِ قبول ہے،امارات اورخطے کے اتحادی ممالک کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں،آبنائے ہرمزکو دوبارہ کھولنے کی ضرورت ہے،خطے میں کشیدگی کےخاتمے کیلئے آزاد بحری آمدورفت ناگزیر ہے۔
دوسری جانب برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے بھی متحدہ عرب امارات پر ایرانی ڈرون اور میزائل حملے کی مذمت کی ہے،کہاخطے میں کشیدگی بڑھنے سے بچنے کے لیے ایران سفارت کاری کی طرف آئے،کشیدگی کو ختم ہونا چاہیے اور ایران کو بامقصد مذاکرات میں شامل ہونے کی ضرورت ہے۔





















