متحدہ عرب امارات کے فجیرہ ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر حملہ ہوا ہے۔
برطانوی میری ٹائم ایجنسی کے مطابق حملہ فجیرہ سے78 میل دوربحری شکن میزائل سے کیا گیا، حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
قبل ازیں برطانیہ کے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز نے اطلاع دی ہے کہ اتوار کے روز آبنائے ہرمز میں ایک کارگو جہاز پر کئی چھوٹی کشتیوں نے حملہ کیا ہے۔
یو کے ایم ٹی اور کے مطابق ایرانی بندرگاہ سرک کے مغرب میں تقریباً 11 ناٹیکل میل کے فاصلے پر شمال کی طرف سفر کرتے ہوئے اس کارگو پر حملے کی خبر موصول ہوئی ہے۔ ایجنسی کے مطابق عملے کے تمام ارکان محفوظ ہیں اور ماحولیاتی اثرات کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔




















