لاہور میں کہیں ہلکی تو کہیں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔علی الصبح شہر کے مختلف علاقوں میں رم جھم سے موسم گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج بھی بارش کا امکان موجود ہے۔گزشتہ روز ہونے والی بارش کے باعث لیسکو کے متعدد فیڈرز ٹرپ ہوۓ
مختلف علاقوں میں بجلی معطل رہی، کُچھ علاقوں کی بجلی بحال کر دی گئی۔محکمہ موسمیات نے 15 ستمبر سے 20 ستمبر تک موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔
دوسری جانب آزادکشمیر میں گرمی کی شدید لہر گوگل نے بھی شدید گرمی کا الرٹ جاری کر دیا۔جبکہ گرمی سے بچنے کیلئے لوگ جھرنوں اور آبشاروں کا رخ کررہے ہیں