پاکستان سپرلیگ کی ٹیم حیدرآبادکنگزمین کے فاسٹ باولر محمدعلی پرمیچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق محمدعلی نےکوڈآف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی کی،ایلیمنیٹرٹو میں محمدعلی نے اسلام آبادکے کھلاڑی سےنامناسب رویہ اپنایا۔
واضح رہےکہ گزشتہ روزپی ایس ایل 11 کےایلیمنیٹر ٹومیں سنسنی خیز مقابلے کے بعد حیدرآباد کنگزمین نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیےکوالیفائی کیا تھا۔





















