ایران نے یو این سیکرٹری جنرل کو خط لکھا جس میں امریکی ناکہ بندی کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب نے ایرانی جہازوں کو روکنا اور اثاثےضبط کرنا سمندری قزاقی قرار دیا، مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ امریکا تحویل میں لیےگیےجہازچھوڑنےکاحکم دے،امریکی اقدام کی علاقائی اور عالمی سیکیورٹی پر سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
ایرانی مندوب نےکہا واشنگٹن کو ان اقدامات کے نتائج کی مکمل ذمہ داری اٹھانی ہوگی، ایران کو اپنے مفادات کے تحفظ کےلیے جواب دینے کا حق حاصل ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مشیروں کو ایران کے خلاف طویل المدتی بحری ناکہ بندی کی ہدایت کی ہے،رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی معیشت اور تیل کی برآمدات پر دباؤ جاری رکھا جائے، ایران بندرگاہوں سے آنے جانے والی شپنگ کو روکا جائے۔
ترجمان امریکی سینٹ کام کے مطابق امریکی ناکہ بندی سے ایران کی سمندری تجارت متاثر ہوئی، امریکی افواج ایران آنے اور جانے والی تجارت کو روک رہی ہیں۔ چاہ بہار بندرگاہ پر جہازوں کی بڑی تعداد جمع ہے، چاہ بہار پر 5 جہاز ہوتے تھے،اب یہ تعداد بڑھ کر 20 سے زائد ہوگئی





















