امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے فائرنگ کےواقعےپرردعمل دیتے ہوئےکہا ہےکہ مشتبہ شخص نے15 گزدورسے حملے کی کوشش کی،حملےکاکوئی الرٹ نہیں تھا،میرےخیال میں شوٹنگ کاایران جنگ سےتعلق نہیں، مجھے لگتا ہے حملہ آور نے انفرادی طورپریہ قدم اٹھایا،یہ واقعہ ایران جنگ میں ہماری کامیابی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنےگا۔
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پربیان میں کہا آج آزادی صحافت پر حملہ کیا گیا،ایسےحملےایران جنگ میں فتح سےنہیں روک سکتے،میں اچھےکام کررہاہوں اورکرتارہوں گا،یہ پہلی بار نہیں ہوا،مجھ پرپہلےبھی قاتلانہ حملے ہو چکےہیں۔
امریکی صدر نےمزید کہا سیکریٹ سروس اورقانون نافذکرنے والے اداروں نے زبردست کام کیا،سیکیورٹی اہلکاروں نے بہادری کامظاہرہ کیا اور فوری ایکشن لیا،حملہ آورکوگرفتارکرلیاگیاہے،مشورہ دیاہےکہ تقریب کو جاری رکھا جائے،قانون نافذکرنےوالےاداروں کی ہدایت پرعمل کریں گے،قانون نافذکرنے والے ادارے جلد تقریب سےمتعلق فیصلہ کریں گے،آج کی شام پلان سے بہت مختلف ہوگی۔
واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں وائٹ ہاؤس کے میڈیا نمائندوں کے اعزاز میں عشائیے کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں صدر ٹرمپ محفوظ رہے جبکہ حملہ آور پکڑا گیا،تقریب میں 2 ہزار 600 سے زائد افراد شر یک تھے ۔فائرنگ کے بعد تقریب کے شرکا میزوں کےنیچے چھپ گئے۔




















