پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈکپ کے بعد دورہ آسٹریلیا کیلئے دارالحکومت کینبرا پہنچ گئی ہے جہاں ان کے ساتھ ایسا شرمناک سلوک کیا گیا کہ جان کر پاکستانی شائقین کرکٹ کو بھی شدید غصہ آئے گا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم شان مسعود کی قیادت میں سڈنی پہنچی جہاں سے کینبرا تک کا سفر کیا گیا ، قومی ٹیم دو دسمبر کو آرام کرنے کے بعد تین دسمبر سے اپنا ٹریننگ سیشن شروع کر ے گی لیکن سڈنی کے انٹرنیشنل ٹرمینل سے لوکل ٹرمینل تک کھلاڑیوں کے سامن کی منتقلی کے انتظامات نہ ہونے کا واقع پیش آیا ہے ، کینبرا پہنچنے پر قومی ٹیم کی ایک تصویر سماء نیوز کو حاصل ہوئی ہے جس میں قومی ٹیم کے کھلاڑی ٹرک میں سے اپنا سامان خود لوڈ کر رہے ہیں ۔
تصویر میں محمد رضوان، وسیم جونیئر اور کوچنگ اسٹاف سامان کو ٹرک میں خود لوڈ کرتے دکھائی دے رہے ہیں، ٹیم مینجر نوید اکرم چیمہ کی طرف سے ناقص انتظامات پر کھلاڑیوں نے برا منایا، کرکٹ آسٹریلیا اور پی سی بی کے لائزون آفیسر کی طرف سے پاکستانی ٹیم کے لئے انتظامات نہ ہونے کے برابرتھے ،ٹیم مینجر نے کھلاڑیوں کے سامان کے لوڈنگ اور آف لوڈنگ کے لئے اسٹاف ہائر کرنے سے گریز کیا۔
پاکستان ملک میں دورے پر آپنے والی ہر غیر ملکی ٹیم کو صدارتی پروٹوکول دیتا رہا ہے لیکن پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ ایسا سلوک شائقین کرکٹ کیلئے برداشت کرنا مشکل ہو گیاہے ۔
قومی ٹیم کینبرا میں 6 سے 9 دسمبر تک چار روزہ میچ کھیلے گی۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 14 دسمبر کو ہوگا۔ تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ پرتھ میں کھیلا جائے گا۔دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبرن میں کھیلا جائے گا جبکہ سڈنی میں تیسرا اور آخری ٹیسٹ 3 جنوری کو شروع ہوگا۔