وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث انتہائی مطلوب 156 ملزمان کو ریڈ بک میں شامل کر لیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ریڈ بک میں شامل مطلوب ملزمان کی اکثریت کا تعلق پنجاب میں درج مقدمات سے ہے جبکہ ریڈ بک میں 8 خواتین اسمگلرز بھی شامل ہیں
پنجاب کو 106 ، اسلام آباد کو 34، کراچی کو 12، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کو 2،2 ملزمان مطلوب ہیں۔
مطلوب ملزمان کے خلاف لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان میں مقدمات درج ہیں۔
ایف آئی اے نے انتہائی مطلوب انسانی سمگلرز کی بارہویں ریڈ بک جاری کر دی
— Federal Investigation Agency - FIA (@FIA_Agency) September 14, 2023
ایف آئی اے کو مختلف مقدمات میں 156 انسانی سمگلرز مطلوب ہیں۔انتہائی مطلوب انسانی سمگلرز کے خلاف ایف آئی اے کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکلز میں متعدد مقدمات درج ہیںhttps://t.co/mi7pm8J7OZ
گزشتہ سال ریڈ بک میں 90 ملزمان شامل تھے جبکہ رواں سال ریڈ بک میں 64 ملزمان کا اضافہ ہوا ہے۔