ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی اضافی فنانسنگ ملنے کی نوید سنادی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نے سالانہ رپورٹ 2025 جاری کر دی، 2025 میں پاکستان کیلئے 80 کروڑ ڈالر کا پیکج منظور کیا، اس میں 30 کروڑ ڈالر قرض اور 50 کروڑ ڈالر گارنٹی شامل ہے، حکومت کو مزید 1 ارب ڈالر اضافی فنانسنگ میں مدد ملے گی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بنیادی خدمات، ترقیاتی منصوبوں پر سرمایہ کاری محدود ہے، پاکستان میں محدود سرمایہ کاری کی وجہ مالی دباؤ کا سامنا ہے، منظور شدہ پروگرام کا مقصد بجٹ خسارہ، سرکاری قرض کم کرنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سماجی شعبے پر زیادہ فنڈز، ٹیکس نظام، محصولات میں بہتری ہوگی، خواتین کی معاشی شرکت بڑھانے کیلئے 35 کروڑ ڈالر مختص کیے گئے، پاکستان میں خواتین کی مالی شمولیت میں بڑا خلا موجود ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کے باعث خطے میں شدید بارشوں، سیلاب کے خطرات بڑھ گئے، گلیشیئر پگھلنے کے خطرات بڑھنے سے پاکستان بھی متاثر ہو رہا ہے، گرین کلائمیٹ فنڈ کے 25 کروڑ ڈالر سے پانی، زرعی نظام مضبوط بنایا جا رہا ہے۔
سالانہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کاپر، گولڈ مائن منصوبے کیلئے جدید فنانسنگ پیکج کی منظوری دی گئی، اے ڈی بی نے 2025 میں خطے میں 29.3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔




















