قومی احتساب بیور (نیب) نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر کیخلاف ریفرنس دائر کردیا۔
نیب راولپنڈی نے احتساب عدالت اسلام آباد میں عمران خان اور دیگر ملزمان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں ریفرنس دائر کر دیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی اورشہزاد اکبر، بشری بی بی، فرح گوگی اور زلفی بخاری کو ملزم نامزد کردیا گیا ہے۔
ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نے تفتیشی افسر میاں عمر ندیم کے ہمراہ عدالت میں ریفرنس دائر کیا، اور احتساب عدالت کے رجسٹرار آفس نے ریفرنس کی جانچ پڑتال شروع کردی ہے۔ نیب راولپنڈی کی جانب سے دائر ریفرنس میں مجموعی طور پر 8 ملزمان کے نام دیے گئے ہیں۔