پنجاب حکومت کی جانب سے خواتین کی معاشی مضبوطی اورباعزت روزگارکی فراہمی کے لئے اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت نےای لرن شی ارن کےنام سےڈیجیٹل سکل پروگرام شروع کرنیکا فیصلہ کیاہے،ای لرن شی ارن منصوبے کے تحت ہزاروں خواتین کوڈیجیٹل سکلزسکھائے جائیں گے۔
15 سے 35 سال کی ہزاروں خواتین کوڈیجیٹل سکلزسکھائے جائیں گے،70 کروڑکی لاگت سے ایک سالہ پروگرام کومکمل کیاجائیگا،خواتین کو 3 ماہ کےآن لائن کورسز مفت آفرکیےجائیں گے،لیپ ٹاپ،انٹرنیٹ کےساتھ ماہانہ وظیفہ بھی ملے گا۔
ڈیجیٹل کسٹمرکیئر،گرافک ڈیزائننگ،ای کامرس سٹور،ڈیجیٹل مارکیٹنگ،ورچوئل اسسٹنٹ سمی دیگر کورسز آفرکیے جائیں گے۔





















