پنجاب فلم سٹی اتھارٹی ایکٹ 2025 پنجاب اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔
پنجاب میں فلم انڈسٹری کے فروغ کےلیےپنجاب فلم سٹی اتھارٹی تشکیل دینےکا فیصلہ کیاگیا ہے، پنجاب فلم سٹی اتھارٹی سے فلم سازی،ڈرامہ،ڈاکیومنٹری کی سرپرستی کی جائےگی،اتھارٹی کو اخراجات کے لئے حکومت پنجاب فنڈ کرے گی،اتھارٹی کو فلم انڈسٹری کو فروغ دینے کے لئے بھی فنڈ دیا جائے گا۔
نئی فلم پالیسی،قواعد و ضوابط اور لائسنسنگ کا جامع نظام متعارف ہوگا،فلم سازوں کو سہولیات، اجازت ناموں اور ون ونڈو آپریشن کی سہولت ملے گی،مقامی اورغیرملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے خصوصی مراعات دی جائیں گی۔
فلم سٹوڈیوز،فلم سٹی اور پوسٹ پروڈکشن سہولیات کے قیام کی راہ ہموار ہوگی،:نئے ٹیلنٹ کی تربیت کے لیےٹریننگ پروگرامز شروع کیےجائیں گے،فلم انڈسٹری کے لیے فنڈنگ، گرانٹس اور سبسڈی کا نظام متعارف ہوگا۔
پنجاب کی ثقافت، سیاحت اور مثبت تشخص کو فلم کے ذریعے اجاگر کیا جائے گا،اتھارٹی فلم انڈسٹری سے متعلق شکایات اور مسائل کے حل کی مجاز ہوگی،بل 2 ماہ کے لئے متعلقہ کمیٹی کے حوالے، کمیٹی 2 ماہ میں رپورٹ پیش کرے گی،بعد از کمیٹی منظوری بل پنجاب اسمبلی سے منظور کروایا جائے گا،بل کی حتمی منظوری گورنر پنجاب دیں گے۔





















