نادرا نے لاہور کے 173 ای سہولت فرنچائز محدود اختیارات دے دیئے۔
نادرا سےشناختی دستاویز بنانے والوں کےلیےبڑی خوشخبری،لاہور کے 173 نادرا ای سہولت سینٹرز کو شہریوں کی آسانی کےلیےنئی سہولیات فراہم کردی گئیں،ای سہولت فرنچائز گلی،محلے میں دکان کی صورت میں موجود ہیں۔
10سال سےکم عمربچےکا ب فارم نادرا ای سہولت فرنچائز سےبنایا جاسکےگا، تجدید،گمشدہ شناختی کارڈ کا متبادل بھی ای سہولت فرنچائز سےحاصل کیاجاسکےگا، فوت شدہ افراد کا شناختی کارڈ بھی ای سہولت فرنچائز سے منسوخ کرایا جاسکے گا۔





















