وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نےکہا ہم اپنےدفاع کےلیےہرممکن قدم اٹھائیں گے،ہم متحداورایک ہیں، پوری حکومت اورقوم پاک فوج کےشانہ بشانہ ہے،پہلگام بھارت کا آخری فالس فلیگ تھایہ آئندہ جرات نہیں کرسکیں گے،بھارت آج بھی اپنےزخم چاٹ رہاہے،پاکستان ایک روشن ستارہ بن کرعالم میں ابھراہے۔
وفاقی وزیرِاطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نےکہانئے آپریشن سندورکی بات بھارت کی شکست کا اعتراف ہے
وہ اعتراف کرچکےانکو بری طرح شکست ہوئی،کوئی بھی مس ایڈونچرکرےگا توبھرپور،فوری اورمنہ توڑ جواب دیاجائے،پاکستان کایہ جواب فیصلہ کن ہوگا،پوری دنیامیں پاکستان امن کی علامت کےطورپرسامنے آیاہے،بھارت عالمی سطح پر تنہائی کاشکارہے،پوری دنیاپاکستان کوعزت اوروقارکی نگاہ سے دیکھتی ہے
دنیامیں بھارت غیرمقبول ہوکررہ گیاہے۔
وفاقی وزیرِاطلاعات نے کہا بھارت فلمیں توبنالیتاہےمگرکلبھوشن کےپکڑنےپریہ بری طرح ناکام ہوا،ایک فتنہ الہندوستان ہےدوسرا کالعدم ٹی ٹی پی ہے،جتنےدہشتگردی کےواقعات ہیں ان میں بھارت کاہاتھ نظرآتاہے،بھارت کو معرکہ حق میں منہ کی کھانی پڑی،ہم نےبھارتی دہشتگردی کےثبوت عالمی سطح پرجمع کروائےہیں،ہم دہشتگردوں کو شکست دےکردم لیں گے،پاکستان اپنی عزت اوروقارپرکوئی سمجھوتہ نہیں کرےگا۔
انہوں نےکہا پہلگام فالس فلیگ آپریشن کوایک سال گزرچکاہے،بھارت اندورنی معاملات کو بیرونی بناکرپیش کرتاہے،دہشتگردی بھارت کااندرونی معاملہ ہےبیرونی بناکرپیش کرتاہےکشمیرعالمی معاملہ وہ اسکو اندرونی معاملہ بناکرپیش کرتاہے،کھوکھلی سوچ سے بھارت کی مکاری کھل کر سامنےآتی ہے، پاکستان دہشتگردی کاشکار،بھارت اس کاپروموٹررہاہے۔
مزیدکہاہم نےپہلگام واقعہ کی آزادانہ تحقیقات کاکہاتھا،منصفانہ اورغیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی تھی،پہلگام پربھارت کوئی ثبوت نہیں پیش کرسکا،نہ کوئی جواب ہے،واقعہ کے10منٹ میں ایف آئی آر درج کرلی گئی،بھارتی سیاستدانوں،تھنک ٹینکس نےبہت سوالات اٹھائے،جھوٹےواقعات پربےبنیاد پروپیگنڈا کیاجائےتواس کوبیچنامشکل ہوتاہے۔
عطاء اللّٰہ تارڑ نےکہا بھارت میں اقلیتوں کےحقوق سلب کیےجاتےہیں،مسلمانوں کوتشددکانشانہ بنایا جاتا ہے،بھارت دہشتگردی کو پالیسی کےطورپراستعمال کرتاہے،بھارت عالمی سطح پربھی دہشتگردی کرواتا رہا ہےشواہدموجودہیں، دہشتگردی بھارت کی ریاستی پالیسی ہے۔





















