متحدہ عرب امارات حکومت نے ماہ دسمبر کیلئے پیڑول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کی فیول پرائس کمیٹی نے پیٹرول کی قیمت میں 7 سے 8 درہم فی لیڑ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 23 درہم فی لیٹر کی کمی کی ہے۔
فیول پرائس کمیٹی کے مطابق سپر 98 کی 2.96 درہم کی کمی ، اسپیشل 95 میں 2.85 درہم اور ای پلس 91 کے ریٹیل ریٹس میں 2.77 فی لیٹر کمی کے بعد نئے ریٹ جاری کردئیے۔ قیمتوں کمی کا اطلاق آج سے ہوگا۔
متحدہ عرب امارات نے نومبر کیلئے پیٹرول کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
اس سے قبل گزشتہ ماہ نومبر میں سپر 98 پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 3.44 درہم سے کم کرکے 3.03 کردی گئی ،سپیشل 95 کی فی لیٹر قیمت 3.33 درہم سے کم کرکے 2.92 کی گئی۔
اس کے علاوہ ای پلس کی قیمت 3.26 اور ڈیزل کی قیمت فی لیٹر 3.57 درہم سے کم کرتے ہوئے نئی قیمت 2.85ہے۔