متحدہ عرب امارات نے نومبر کے مہینے کے لیے پیٹرول کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔فیول پرائس کمیٹی نے سپر 98، اسپیشل 95، اور ای پلس 91 کے ریٹیل ریٹس میں 41 فی لیٹر کمی کر دی۔
متحدہ عرب امارات میں سپر 98 پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 3.44 درہم سے کم کرکے 3.03 کردی گئی ،سپیشل 95 کی فی لیٹر قیمت 3.33 درہم سے کم کرکے 2.92 کردی گئی۔
اس کے علاوہ ای پلس کی قیمت 3.26 اور ڈیزل کی قیمت فی لیٹر 3.57 درہم سے کم کرتے ہوئے نئی قیمت 2.85ہے۔
خیال رہے کہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں برینٹ آئل کی قیمت $90.9 سے $84 کے درمیان اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، اس کے بعد 19 اکتوبر کو 92.38 ڈالر تک پہنچ گئی جبکہ 30 اکتوبر کے وسط تک یہ قدرے کم ہوکر $89.54 فی بیرل پر آ گئی۔