نام نہاد "صومالی لینڈ" میں سفارتی نمائندے کی تقرری کے اسرائیلی اعلان پر پاکستان سمیت 12 اسلامی ممالک نے سخت ردِعمل دیتے ہوئے مشترکہ بیان میں اسرائیلی اقدام کو صومالیہ کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا اور اس کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
پاکستان، سعودی عرب، مصر، ترکیہ، انڈونیشیا اور فلسطین سمیت بارہ ممالک کے وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے ۔ بنگلہ دیش، کویت، الجزائر، سوڈان، لیبیا اور صومالیہ کے وزرائے خارجہ بھی شامل ہیں۔ اعلامیے میں صومالیہ کے اتحاد اور سالمیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا گیا ہے۔
مشترکہ بیان کے مطابق اسرائیلی اقدام اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کے منافی ہے۔ صومالی عوام کی نمائندگی کا حق صرف وہاں کے ریاستی اداروں کو حاصل ہے ۔۔ بارہ اسلامی ممالک کے وزرائے کارجہ نے واضح کیا کہ اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی مداخلت 'ہارن آف افریقہ' کے امن و استحکام کے لیے ایک خطرناک نظیر ہے۔





















