ایران امریکہ مذاکرات کے دوسرے دور کے پیش نظر راولپنڈی پولیس نے شہر بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق غیرملکی وفود کی آمد کے پیش نظر سیکیورٹی کے غیرمعمولی اقدامات کیئے جارہے ہیں، سی پی او راولپنڈی کی زیرصدارت پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں اعلٰی سطح اجلاس ہوا جس دوران سی پی او خالد محمود حمدانی فول پروف نے سیکیورٹی یقینی بنانے کا حکم دیا۔
اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنز،ایس ایس پی انوسٹیگیشن سمیت دیگراضلاع کے افسران نے شرکت کی ، سی پی او نے کہا کہ سینئر افسران فیلڈ میں رہ کر سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔
راولپنڈی پولیس کے 10 ہزار سے زائد اہلکار سیکیورٹی فرائض انجام دینے مصروف ہیں، 600 سے زائد اسپیشل پکٹس سمیت شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے، اہم شاہراہوں پر اضافی نفری تعینات،ایلیٹ کمانڈوزاورتربیت یافتہ سنائپرز بھی ڈیوٹی پرمامور ہیں۔
ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس، تھانوں کی موبائلز اور کوئیک رسپانس ٹیمیں گشت پر مامور ہیں۔ سی پی او نے کہنا کہ سخت چیکنگ کے ساتھ ساتھ داخلی پوائنٹس پر سکیورٹی مزید بڑھا دی گئی۔






















