این ڈی ایم اے نے اگلے 12 سے 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا بھی امکا ن ہے۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ الرٹ کے مطابق اسلام آباد ، پنجاب کے مختلف شہروں اور بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ بالائی خیبرپختونخوا اور میدانی علاقوں میں بارش کے ساتھ ساتھ ژالہ باری کا بھی خدشہ ظاہر کر دیا گیا۔ جبکہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے بالائی پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔ بارش کے باعث سڑکوں پر پھسلن سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ خصوصاً پہاڑی راستوں پر سفر کرنے والوں کو سخت احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔






















