امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں طبی تحقیق سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیئے اور کہا کہ علاج تک رسائی اورادویات پر مبنی طبی تحقیق کاایگزیکٹو آرڈر جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق صدر ٹرمپ کا کہناتھا کہ وفاقی حکومت ایبوگین پر تحقیق کے لیے 50 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہی ہے،امریکا میں منشیات کے اسمگلرز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،امریکا میں منشیات کے اسمگلنگ میں کمی آئی ہے۔
صدر ٹرمپ کا کہناتھا کہ ایران کے معاملے پر بات چیت چل رہی ہے،ایران ہمیں بلیک میل نہیں کرسکتا،ایران کے ساتھ بہت اچھی بات چیت ہورہی ہے،ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں آخری دن تک کچھ معلومات مل جائیں گی،ایران کیا چاہتا ہے،معلوم نہیں ایران کے خلاف کارروائی کیلئے ہم نے 47سال انتظار کیوں کیا؟۔





















