کراچی کے علاقے گلستان جوہرمیں ماں اور تین بچوں کے قتل کی لرزہ خیز واردات میں مقتولہ صائمہ کے والد اسلم بلوچ نے داماد ارشد علی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرا دیا ۔
رپورٹس کے مطابق گلستان جوہر بلاک فائیو میں چار افراد کے قتل کی لرزہ خیز واردات نے دل دہلا دیئے ہیںشیر محمد گوٹھ کے ایک مکان سے ماں اور تین بچوں کی لاشیں ملیں ۔تمام افراد کو گلا کاٹ کرقتل کیا گیا۔مقتولین کی شناخت پینتیس سالہ صائمہ نو سالہ اشد سات سالہ شاہ زین اور دو سالہ احد کے نام سے ہوئی ہے۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تمام افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کیں ۔مقتولہ صائمہ کے والد اسلم بلوچ کی مدعیت میں داماد ارشد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔
اسلم بلوچ والد مقتولہ کا کہنا تھا کہ بیٹیوں والوں سےکہتا ہوں کےاپنی بیٹیوں کی خبرلیتے رہیں ۔ داماد بہت پہلے سےبیٹی کوتنگ کررہا تھا کہتا تھا اپنے باپ سےسونا اور پیسہ لیکرآؤ گھرمیں گیا تو نواسےاوربیٹی مردہ حالت میں ملے ۔ ملزم کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ بھی کردیا ۔
مقتولہ کے شوہر ارشد کو حراست میں لے لیا گیا پولیس کے مطابق ملزم نشے کا عادی ہے
ایس ایچ او گلستان جوہرفہد الحسن کا کہنا تھا کہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر لئے ہیںپولیس نے ارشد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ۔مزید تفتیش جاری ہے۔