سابق بھارتی کرکٹر اشش نہرا نے بھارتی ٹی 20 ٹیم کی کوچنگ کی پیشکش ٹھکرا دی۔
بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی ٹی 20 ٹیم کی کوچنگ کیلئے سابق فاسٹ بولر اشش نہرا کے انتخاب کا فیصلہ کیا تاہم سابق کھلاڑی نے یہ پیشکش ٹھکرادی ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سابق کرکٹر اشش نہرا آئی پی ایل کی فرنچائز گجرات ٹائٹنز کے کوچ ہیں، انہوں نے آئی پی ایل فرنچائز سے کمٹمنٹ کی وجہ سے بھارتی قومی ٹیم کی کوچنگ سے انکار کردیا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اشش نہرا نے کبھی بھارتی ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے کیلئے دلچسپی کا اظہار نہیں کیا اور ان کا گجرات ٹائٹنز کے ساتھ 2025ء تک کا معاہدہ ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے گزشتہ روز ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ اور ان کے اسٹاف کے معاہدوں میں توسیع کا اعلان کیا تھا۔