جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے سیریز 2-0 سے جیت لی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 207 رنز کا ہدف3 وکٹوں کے نقصان پر 19.3 اوور زمیں عبور کر لیا ۔جس میں سب سے اہم کردار جنوبی افریقہ کے اوپننگ بلے باز ریزا ہنڈریکس کا رہا جنہوں نے117 رنز بنائے اور ٹیم کو جیت دلوانے میں اہم کردار ادا کیا ۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے راسی ڈان ویر نے66 رنز کی اننگ کھیلی ۔ ان کے علاوہ ریان نے 2 اور میتھیو نے 12 رنز بنائے ۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس پر قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے جس میں سب سے اہم صائم ایوب کی اننگ رہی جنہوں نے 57گیندوں پر 11چوکوں اور 5چھکوں کی مدد سے98رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے ۔
پاکستان کی جانب سے اوپننگ کپتان محمد رضوان اور صائم ایوب نے کی لیکن کپتان محض 11 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے جبکہ ان کے بعد آنے والے بابراعظم 31 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ، عرفان خان نے 30 رنز بنائے ۔ ان کے علاوہ عثمان خان نے تین اور طیب طاہر نے چھ رنز بنائے ۔
پاکستان نے جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں سفیان مقیم کی جگہ جانداد خان کو ٹیم میں شامل کیا ہے ۔