پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک تجارتی جہاز کے 18 عملے کے ارکان کو بحفاظت ریسکیو کر لیا۔
ترجمان کے مطابق یہ کارروائی اس وقت عمل میں لائی گئی جب جہاز کی جانب سے ہنگامی مدد کی کال موصول ہوئی۔ جہاز شمالی بحیرہ عرب میں پاکستان کے ساحل سے تقریباً 200 ناٹیکل میل (370 کلومیٹر) دور موجود تھا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ریسکیو کیے گئے افراد میں چین، بنگلہ دیش، میانمار، ویتنام اور انڈونیشیا کے شہری بھی شامل ہیں۔
پاک بحریہ نے فوری اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے تمام افراد کو بحفاظت کراچی منتقل کیا جبکہ طبی سہولیات اور واپسی کے انتظامات بھی کیئے جا رہے ہیں ۔
پاک بحریہ نے عالمی سطح پر انسانی ہمدردی اور پیشہ ورانہ عزم کامظاہرہ کیا ۔




















