فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے وزیراعظم شہبازشریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس دوران ایران امریکہ کو مذاکرات کی میز پر لانے اور ثالثی پر مبارکباد دی ۔
تفصیلات کے مطابق فرانسیسی صدر نے اسلام آباد امن مذاکرات کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہی وزیراعظم نے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کی حمایت پر صدر میکرون سے اظہار تشکر کیا ۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئےاپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ دونوں رہنماؤں نے لبنان کیخلاف جاری جارحیت پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
ٹیلیفونک گفتگو کے دوران خطے میں بحالی امن کیلئے دونوں رہنماؤں نے تشدد وخونریزی فوری ختم کرنے پر زور دیا جبکہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں باہمی رابطےمیں رہنے پر اتفاق کیا ۔






















