وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی ہے۔جس میں مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ امریکی سفیر نے جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے پاکستان کے مضبوط اور مثبت سفارتی کردار کو سراہا۔
ملاقات میں اسلام آباد میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے مذاکرات اور ان کے انتظامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سمیت دیگر اہم شخصیات پاکستان کے خصوصی مہمان ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام غیر ملکی وفود کے لیے فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا جامع پلان تیار کر لیا گیا ہے۔
امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے پاکستان کے مخلصانہ کردار اور خطے میں امن کے لیے کوششوں کو سراہتے ہوئے مثبت پیش رفت کی امید ظاہر کی۔






















