نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے بحرین اور ناروے کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فونک رابطے کیئے جس دوران مشرق وسطیٰ اور خطے میں حالیہ پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا، فریقین نے بدلتی علاقائی صورتحال کے تناظر میں رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور بحرینی وزیر خارجہ عبداللطیف بن راشد الزیانی نے خطے میں حالیہ پیشرفت پر اظہار تشویش کیا۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن واستحکام برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ یو این سلامتی کونسل میں موجودہ صورتحال پر جاری بحث کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال کے تناظر میں رابطےمیں رہنے پر اتفاق کیا۔ نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈار کا ناروے کے وزیرخارجہ ایسپن بارتھ ایڈے سے بھی رابطہ ہوا۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ناروے کے وزیر خارجہ نے خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔۔ کشیدگی کےخاتمے کیلئےپاکستان کی کوششوں کی مکمل حمایت بھی کی۔






















