نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی بروقت مارکیٹ آپریٹر فیس کا تعین نہ کرنے اور عدم وصولی پر عائد جرمانہ معافی کی درخواست مسترد کر دی۔ ایجنسی کو پانچ کروڑ روپے کا جرمانہ پندرہ دن میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نیپرا کے مطابق سی سی پی اے کمرشل کوڈ کے تحت مارکیٹ آپریٹر فیس مقرر کرنے اور وصولی میں ناکام رہی ۔۔ ایجنسی کو کمرشل کوڈ کی خلاف ورزی پر دوہزار اکیس میں جرمانہ کیا گیا تھا۔ سی پی پی اے نومبر دوہزار بائیس کو جاری ہونے والے شوکاز پر نیپرا کو مطمئن نہ کر سکی ۔ نظر ثانی درخواست پر بیس اگست دوہزار پچیس کو سماعت ہوئی۔ نیپرا نے جرمانہ معافی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سی پی پی اے پر پانچ کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ پندرہ دن میں جرمانہ جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عدم ادائیگی پر اضافی جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا۔






















