نادرا نے پاکستانی ویزوں کے نام پر بیرون ملک سے لوگوں کی ذاتی معلومات جمع کرنے کا توڑ نکال لیا، نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے نئی سہولت متعارف کرا دی۔
نادرا کی جعلی ویب سائٹس کے ذریعے بیرون ممالک سے پاکستانی ویزے کےخواہشمند افراد کی معلومات اکٹھی کی جا رہی تھیں،نادرا نے 193 ممالک کے لیے پاکستانی ویزوں کے اجرا کے نظام میں نئے فیچر شامل کردئیے،اب آن لائن درخواست دینے کیلئے صرف غیرملکی شہری کا پاسپورٹ درکار ہوگا،درخواست گزار ایپلی کیشن میں صرف پاسپورٹ اپلوڈ کرے گا۔
نئےفیچر کے ذریعے درخواست گزارکا سارا ڈیٹاخودبخود درج ہوجائے گا،یہ اپلیکیشن پاسپورٹ نمبر اور میعاد کی تفصیلات بھی خود اخذکرےگی۔تمام ویزا کیٹیگریز کے لیے بائیومیٹرک تصدیق کا جدید ترین نظام بھی متعارف کرا دیا گیا۔
اب درخواست گزارکی تصدیق چہرے کی شناخت کےذریعے ممکن ہوگی،دنیا کےکئی ممالک میں نادرا کے نام سےجعلی ویب سائٹ فعال ہیں جو پاکستانی ویزوں کے نام پرلوگوں کی نجی معلومات اکٹھی کرکے انہیں آن لائن فراڈ کے لیے استعمال کرتی ہیں۔






















