پنجاب میں رواں برس کے 3 ماہ کے دوران 38 ہزار سے زائدافراد آوارہ کتوں کا نشانہ بن گئے۔
پنجاب میں جنوری سےمارچ کےدوران 38,586 افراد آوارہ کتوں کا نشانہ بنے،تین ماہ کےدوران جنوبی پنجاب سےسب سےزیادہ کیسز رپورٹ ہوئے،رحیم یارخان سے 3712، ڈی جی خان 2865، راجن پور سے 2759 واقعات رپورٹ ہوئے،رحیم یارخان سےکل کیسز کے 10 فیصد رپورٹ ہوئے۔
فیصل آباد سےرواں برس کتے کےکاٹنےکے 3676،لاہورسے 1635افراد آوارہ کتوں کانشانہ بنے،وہاڑی 1887،مظفر گڑھ سے 1927 کیسز،اوکاڑہ سےکتےکےکاٹنے کے 2169 واقعات سامنےآئے،ملتان 1635،جھنگ 1475،ساہیوال 1416 کیسزرپورٹ ہوئے،جنوبی پنجاب سےکل کیسز کے 44 فیصد کیسز رپورٹ ہوئے۔




















